زرعی خبریں جولائی 2020

جولائی 1 تا 31 جولائی، 2020

زراعت

وفاقی کمیٹی برائے زراعت (ایف سی اے) نے 2020-21 میں خریف کے موسم کے لیے کپاس، گنا، چاول جیسی اہم فصلوں کے پیداواری اہداف مقرر کردیے ہیں۔ 1.18 ملین ہیکٹر رقبے پر 69.80 ملین ٹن گنے کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ چاول 2.95 ملین ہیکٹر رقبے پر 7.99 ملین ٹن، کپاس 2.31 ملین ہیکٹر پر 10.8 ملین گانٹھیں اور 1.33 ملین ہیکٹر رقبے پر مکئی کی 5.01 ملین ٹن پیداوار ہوگی۔ دال ماش کا پیداواری ہدف 0.605 ملین ٹن اور مرچ کا پیداواری ہدف 2.481 ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے۔
(ڈان، 9 جولائی، صفحہ9) Continue reading